سونم کپور کی رقص و موسیقی کی محفل


بالی وڈ سٹار انیل کپور کی بیٹی اداکارہ سونم کپور کی شادی ہو اور اس کا خاص اہتمام نہ ہو۔۔۔ ایسا کیسے ہو سکتا ہے! آٹھ مئی سنہ 2018 کو سونم کپور اور کاروباری آنند آہوجہ کی شادی ہو رہی ہے۔

شادی سے ایک دن قبل سنگیت یعنی رقص و موسیقی کے رتجگے کی روایتی محفل بالی وڈ کے ستاروں سے جگمگا اٹھی۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے بالی وڈ میں ایسے مواقعے کم ہی آتے ہیں جب اتنی بڑی تعداد میں لوگ یکجا ہوں۔

یہ خوبصورت تصویر سونم کپور کی سنگیت یعنی رقص و موسیقی کے پروگرام کی ہے۔

اس سے قبل اتوار کو، سونم کپور کی مہندی کی رسم بھی اسی قدر دھوم دھام سے منائی گئی۔ منگل یعنی آٹھ مئی کو سونم کی شادی ہے اور اس دوران ان کے گھر معروف مہمانوں کا آنا جانا لگا ہوا ہے۔

سونم کپور کی دوست جیکلن فرنانڈیز سنگیت کے پروگرام میں اس انداز ميں جلوہ افروز ہوئیں۔

یہ بتایا جا رہا ہے کہ اداکارہ اور دلہن سونم کپور اور ان کے والد انیل کپور شادی کی تقریب میں اس لباس میں ہوں گے۔

اداکارہ رانی مکھرجی اور ہدایت کار و فلم ساز کرن جوہر بھی سنگیت کی محفل میں موجود تھے۔

فرح خان

AFP

اس تقریب میں فلم ساز فرح خان بھی اپنے تین بچوں کے ساتھ شریک ہوئیں۔ ہرچند کہ ان کے پاؤں میں چوٹ ہے لیکن وہ سونم کپور کی اس اہم تقریب کو چھوڑ نہیں سکتی تھیں۔

اپنے زمانے کی معروف ترین اداکارہ ریکھا بھی وہاں پہنچي تھیں۔ یہاں انھیں فرح خان کے بچوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ سری دیوی اور فلم ساز بونی کپور کی بیٹیاں جھانوی اور خوشی کپور بھی اپنے انداز میں رتجگے کی تقریب میں شامل ہوئیں۔ جھانوی فلموں میں آنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔

۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 3725 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp