عامر لیاقت کے کپڑے کس نے پھاڑے؟


اینکر پرسن عامر لیاقت پھٹے ہوئے کپڑوں کے ساتھ  عزیز بھٹی تھانے پہنچ گئے جہاں انہوں نے شکایت درج کرائی ہے کہ ’’پیپلز پارٹی کے غنڈوں نے مجھ پر حملہ کیا، مجھے غلیظ گالیاں دیں اور میرے کپڑے پھاڑ دیئے‘‘۔

عامر لیاقت نے طنزاً کہا کہ یہ لوگوں کو روٹی کپڑا مکان کیا دیں گے جو جسم پر موجود کپڑے پھاڑ دیں ،انہوں نےکہا صورت حال پرپی ٹی آئی کے کارکنان عزیز بھٹی تھانے کے باہر مشتعل ہیں ، اگر گریبان پھاڑنے والوں کو بھاگنے دیا گیا تو صورت حال بے قابو ہوجائے گی۔

عامر لیاقت کی شکایت پرعزیز بھٹی تھانے میں موجود ڈیوٹی افسر کا کہنا تھا کہ شکایات دونوں جانب سے ملی ہیں تاہم مقدمہ کا اندراج تحقیقات مکمل کرنے کے بعد کیا جائے گا۔

عامر لیاقت کے کپڑے کس نے پھاڑے؟

اس معاملے کی تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ کراچی کے اس گرائونڈ پر دونوں جماعتوں کی جانب سے جلسے کی تیاریاں جاری تھیں اور دونوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اس گرائونڈ میں جلسہ کرنے کی پہلے اجازت طلب کی تھی،پیپلز پارٹی کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف جھوٹ بول کر لوگوں کو گمراہ کررہی ہے، ہماری درخواست موجود ہے اگر پی ٹی آئی نے درخواست دی ہے تو ثبوت دیں۔

تحریک انصاف کا اس ھوالے سے کہنا ہے کہ ہم نے جلسے کےلئے درخواست پہلے دی تھی لیکن کوئی جواب نہیں آیا ،دونوں جماعتوں میں بحث و تکرار اور بیان بازیاں جا ری تھیں کہپیر اور منگل کی درمیانی شب گلشن اقبال کا حکیم سعید گرائونڈ میدان جنگ بن گیا جہاں پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے ایک دوسرے کے کیمپ اکھاڑ دیئے ، کارکنوں میں تصادم ہوا اوراس دوران ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا گیا ،مشتعل افراد نے دو گاڑیوں کو بھی نذر آتش کیا،جبکہ ہوائی فائرنگ بھی کی گئی تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

گلشن اقبال کے حکیم سعید گراؤنڈ میں کونسی جماعت جلسہ کرے گی اس پردونوں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان بیان بازی کا سلسلہ شروع ہوا اور بات پتھرائو اور کیمپ پر حملے تک جا پہنچی، پی پی کے مشتعل کارکنوں نے گراؤنڈ میں لگے تحریک انصاف کے کیمپ کو اکھاڑ دیا ۔

شدید پتھراؤ ، لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کے سبب ٹریفک معطل ہوگیا جبکہ دونوں جماعتوں کے کارکنان نے پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

رینجرز نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا جس کے بعد کارکنان منتشر ہوگئے اور یونیورسٹی روڈ پر تقریباً دو گھنٹے بعد ٹریفک بحال ہوگیا۔

دوسری جانب دونوں جماعتوں کے رہنما ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کرانے عزیز بھٹی تھانے جاپہنچے اور درخواستیں جمع کرادیں،اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکن اوراینکر پرسن عامر لیاقت پھٹے کپڑوں کے ساتھ نیم برہنہ حالت میں عزیز بھٹی تھانے پہنچے جہاں انہوں نے شکایت درج کرائی کہ پیپلز پارٹی کے غنڈوں نے مجھ پر حملہ کیا، مجھے غلیظ گالیاں دیں اور میرے کپڑے پھاڑ دیئے۔

انہوں پیپلز پارٹی پر طنزکرتے ہو ئے کہا کہ یہ لوگوں کو کیا روٹی کپڑا مکان دیں گے جو جسم پر موجود کپڑے پھاڑ دیں ،انہوں نےپولیس سے فوری طور پر نوٹس لینے کی درخواست کرتے ہو ئےکہا کہ صورت حال پرپی ٹی آئی کے کارکنان عزیز بھٹی تھانے کے باہر مشتعل ہیں ، اگر گریبان پھاڑنے والوں کو بھاگنے دیا گیا تو صورت حال بے قابو ہوجائے گی،پولیس کارروائی کرے،تاہم تھانہ پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).