آرمی چیف کا نجم سیٹھی کو خط


چیف آف آرمی اسٹاف کاچیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو خط

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نےپی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر انہیں مبارکباددی ہے۔

خط میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل اور ویسٹ انڈیز سیریز کےکامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل اور ویسٹ انڈیز سیریز پاکستان کرکٹ کے لیے بڑی کامیابی ہیں تاہم لینڈمارک اچیومنٹ سے سیکیورٹی سے متعلق پاکستان کا مثبت چہرہ سامنے آیا۔

آرمی چیف نے خط میں کہا کہ پاکستان آرمی ملک کے مثبت امیج کے لیے پی سی بی کی سپورٹ جاری رکھےگی۔

انہوں نے مزید کہا چیئرمین پی سی بی اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).