اخلاق سے گرے ہوئے پیغامات بھیجنے پہ پروفیسر کی لڑکیوں کے ہاتھ دھنائی


بھارت میں ایک کالج کی طالبات نے اخلاق سے گرے ہوئے پیغامات بھیجنے پر پروفیسر کی دھنائی کردی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق واقعہ جنوب مشرقی پنجاب کے شہر پٹیالہ میں واقع گورنمنٹ کالج میں پیش آیا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 3 طالبات پروفیسر کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں۔اس دوران پروفیسر بچنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم اپنی کوشش میں ناکام ہے۔ ایک اور طالبہ پورے منظر کی ویڈیو بناتی نظر آرہی ہے۔رپورٹس کے مطابق پروفیسر طالبات کو غیر اخلاقی پیغامات بھیج رہا تھا جس پر مشتعل ہو کر طالبات نے یہ قدم اٹھایا۔ویڈیو دیکھئے

خیال رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں جس میں استاد اپنا مقدس منصب بھلا کر غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہیں، اس سے قبل نئی دہلی کی جواہر لعل یونیورسٹی میں بھی ایک پروفیسر طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات میں ملوث پایا گیا تھا۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں