دو سہیلیوں سے شادی کرنے والا اب کس حال میں ہے؟


دو سہیلیوں سے شادی کرنے والا سرفراز گھر کا رہا نہ گھاٹ کا، دونوں بیویاں روٹھ کر چلی گئیں اور ایسا کام کر دیا کہ کہیں منہ دکھانے کے قابل نہ رہا، پولیس نے تلاش شروع کر دی کیونکہ۔۔۔

ایک ہی لڑکے سے دو سہیلیوں کی شادی کا ڈراپ سین ہو گیا ہے اور دو دلہنیں بیاہ کر گھر بسانے والا فراز دربدر ہے جسے پولیس نے بھی اشتہاری قرار دیدیا ہے۔

فراز کی دونوں بیویاں روٹھ گئی ہیں اور پولیس فراز کو تلاش کر رہی ہے۔ ملتان کی دو سہیلیوں علینہ اور علشبہ نے فراز سے شادی کی اور قسم کھائی کہ یہ محبت کبھی کم نہ ہو گی لیکن پہلے علینہ روٹھی اور 19 سالہ فراز پر اغواءکا مقدمہ درج کروا دیا۔ ابھی پریشانی کم نہ ہوئی تھی کہ کچھ دن بعد علشبہ نے بھی ساتھ چھوڑ دیا۔

فراز نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علینہ کے ابو نے پولیس والوں کو پیسے دے کر میرے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروایا ہے جس کے بعد پولیس بہت تنگ کر رہی ہے۔ رپورٹ کےمطابق مظفرگڑھ کی پولیس نے دولہے کو اشتہاری قرار دیدیا ہے اور اب اسے تلاش کر رہی ہے جس کے باعث فراز دربدر ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).