وزیر کو ہم سٹیج پر ہی گولی مروا دیں گے؛ مولوی خادم رضوی کا پرانا ٹی وی بیان سامنے آ گیا


”ہم وزیر کو سٹیج پر ہی گولی مروا دیں گے اور۔۔۔“ احسن اقبال پر حملے کے بعد مولانا خادم حسین رضوی کی ایسی ویڈیو سامنے آ گئی کہ جس نے بھی دیکھی یقین نہ کر پایا، دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

 وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کے بعد تحریک لبیک کے سربراہ مولوی خادم رضوی کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے جس میں وہ وزیر کو سٹیج پر گولی مروانے کا کہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تحریک لبیک کے دھرنے کے دنوں کی اس ویڈیو میں  نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران جب مولوی خادم رضوی سے یہ کہا جاتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا حکمران طبقہ یہ کہہ رہا ہے کہ آپ کو کسی نے بھیجا ہے تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”کس نے بھیجا ہے یہ بھی وہ بتائیں۔ یہ کوئی چھپنے والی بات ہے، ہم میدان میں کھڑے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کے وزیر کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ قوم کو بتائیں۔

مسلم لیگ (ن) کا وزیر سب سے بڑا کارندہ ہے جس کے پاس یہ خبر ہے۔ میں دعوت دیتا ہوں کہ انہیں اپنی حفاظت میں لے کر آﺅں گا اور پھر اپنی حفاظت میں گھر چھوڑ کر بھی آﺅں گا۔ وہ یہاں سپیکر میں بتا دے کہ کس نے ہمیں بھیجا ہے تاکہ قوم کو پتہ چلے اور قوم ہمیں گولی مارے کہ فراڈیو حضورﷺ کے نام پر فراڈ کرتے ہو، اور اگر یہ بات نہیں ہے تو پھر وزیر کو ہم سٹیج پر ہی گولی مروا دیں گے۔ “

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).