چند گھنٹوں میں پاکستان میں دوسرا زلزلہ، شدت 6.2


زلزلہ

USGS

پاکستان کے مختلف علاقوں میں بدھ کے روز چند گھنٹوں کے وقفے میں دوسرا زلزلہ آیا ہے اور تازہ زلزلے کی شدت 6.2 بتائی گئی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اس زلزلے کا مرکز تاجکستان میں واقع اشکشم تھا اور اس کی گہرائی تقریباً 112 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز اشکشم سے 36 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ یہ شہر تاجکستان اور افغانستان کی سرحد پر واقع ہے۔

پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

بلوچستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، نقصان کی اطلاع نہیں

پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور گلگت سمیت کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

اس سے قبل بدھ ہی کو صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اس زلزلے کی شدت 5.1 تھی۔ اس زلزلے کا مرکز پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کا شہر بنوں تھا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اس زلزلے کی گہرائی محض تقریباً 41 کلومیٹر تھی۔

تاہم دونوں زلزلوں کے باعث پاکستان میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

زلزلہ

USGS

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp