کرس گیل نے کرکٹ کی تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا


\"gayle\"بگ بیش لیگ میں کرس گیل نے 12 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کرکے یوراج سنگھ کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے ٹی ٹونٹی مقابلوں میں تیزترین نصف سنچری بنا کر بھارتی بلے باز یوراج سنگھ کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ آسٹریلیا کے بگ بیش لیگ ٹورنامنٹ میں میلبورن رینیگیڈز کی نمائندگی کرنے والے کرس گیل نے 12 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے اپنی تیز ترین نصف سنچری مکمل کی۔ یاد رہے کہ کرس گیل ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والے بلے باز بھی ہیں۔ انہوں نے 2013ء کے آئی پی ایل سیزن میں رائل چیلنجز بنگلور کی جانب سے پونے واریئر کے خلاف 30 گیندوں پر یادگار سینچری بنائی تھی۔
یاد رہے کہ بھارتی بلے باز یوراج سنگھ نے تیز ترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ 2007ء میں بنایا تھا۔ انہوں نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ڈربن کے مقام پر انگلینڈ کے خلاف یہ تیز ترین نصف سنچری بنائی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments