شمالی کوریا نے تین امریکی باشندے رہا کر دیے: ٹرمپ کی ٹویٹ


کوریا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے تین امریکی شہریوں کو قید سے رہا کر دیا ہے۔

شمالی کوریا کی جانب سے اس قدم کو ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے درمیان ملاقات سے قبل جذبہ خیر سگالی قرار دیا جا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر دفاع مائیک پومپیو شمالی کوریا میں پہلے سے طے شدہ مذاکرات کے لیے موجود ہیں وہ ان امریکیوں کو اپنے ساتھ امریکہ لے کر آئیں گے۔

وہ پُل جس پر قدم رکھ دیا تو غدار قرار دیے جاؤ گے

شمالی کوریا نے اپنا وقت تبدیل کر دیا

’شمالی کوریا اپنی جوہری سائٹ مئی میں بند کر دے گا‘

’جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کا عزم‘

انھوں نے مزید کہا کہ وہ بذات خود ان تینوں امریکی شہریوں سے ملیں گے۔

ٹویٹر

Twitter

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ تینوں امریکی شہری کم ہاک سونگ، ٹونی کم اور کم ڈونگ چل پیدل چل کر جہاز میں سوار ہوئے۔

ان تینوں کو شمالی کوریا نے ریاست مخالف کارروائیوں میں ملوث ہونے کے جرم میں سزا سنائی تھی اور ان کو لیبر کیمپ میں رکھا گیا تھا۔

صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ تینوں شہریوں کی صحت اچھی ہے اور کم جونگ ان کے ساتھ ملاقات کی تاریخ اور مقام کا فیصلہ ہو گیا ہے۔


رہا ہونے والے امریکی شہری کون ہیں؟

کم ہاک سونگ کو مئی 2017 میں ملک دشمن سرگرمیوں کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔ انھوں نے پہلے کہا تھا کہ وہ مسیحی تبلیغی ہیں جو پیانگ یانگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ایک تجرباتی فارم شروع کرنا چاہتے ہیں۔

ٹونی کم پیانگ یانگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں کام کرتے تھے۔ ان کو اپریل 2017 میں جاسوسی کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

کم ڈونگ چل 60 کے پیتٹھے میں ایک پادری ہیں اور ان کو 2015 میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔


واضح رہے کہ ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان ملاقات کے لیے ماحول سازگار بنانے کے لیے ان تینوں شہریوں کی رہائی بہت اہم تھی۔

تین امریکی شہریوں کی رہائی پر جنوبی کوریا کے کے صدارتی محل بلیو ہاؤس نے ایک پیغام میں شمالی کوریا کے اس اقدام کو سراہا۔ ترجمان نے شمالی کوریا سے مطالبہ کیا کہ وہ ان چھ جنوبی کوریائی باشندوں کو بھی رہا کرے جو اس کی حراست میں ہیں۔

ٹونی کم کے خاندان نے بیان میں کہا ہے کہ وہ ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے ٹونی کی رہائی کے لیے کام کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32290 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp