کشمیری لڑکی نے جے کے رولنگ کا دل جیت لیا

ریاض مسرور - بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ڈوڈہ


حاجی پبلک سکول، بریسوانہ

BBC
پہاڑی چوٹیوں پر رہنے والے بچوں کے لیے یہ سکول گویا باہری دنیا سے رابطے کا ذریعہ ہے

سرینگر سے جنوب کی جانب 300 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ضلع ڈوڈہ سے 70 کلو میٹر کا سفر کچھ گاڑی میں، کچھ پیدل اور باقی گھوڑوں پر کیجیے تو آپ پہاڑ کی چوٹی پر جنگل کے بیچوں بیچ بریسوانہ گاؤں کے حاجی پبلک سکول پہنچیں گے۔

پہاڑی چوٹیوں پر رہنے والے بچوں کے لیے یہ سکول گویا باہری دنیا سے رابطے کا ذریعہ ہے۔

ساتویں جماعت کی طلبہ کلثوم بانو بٹ نے سکول کی لائبریری میں برطانیہ کی معروف ادیبہ جے کے رولنگ کے ناول ہیری پوٹر کا مطالعہ کیا تو وہ ان سے ملاقات کے لیے بے قرار ہو گیئں۔

کلثوم بانو بٹ کو جب ان کی استاد نے پسندیدہ شخصیت کے عنوان پر مضمون لکھنے کو کہا تو انھوں نے یو ٹیوب اور گوگل کی مدد سے جے کے رولنگ کے بارے میں معلومات حاصل کر کے انھیں اپنی پسندیدہ شخصیت کے طور پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیے

’گلے لگانے کو غیر اخلاقی رویہ کہہ کر سکول سے نکال دیا گیا‘

انڈین ریاست میں مغل تاریخ خارج

انڈیا: نصابی کتاب میں ’بلیوں کو مارنے کےطریقے‘ پر تنازع

غریب ترین بچے، اعلیٰ ترین تعلیم

کلثم بانو بٹ

BBC
کلثوم بانو بٹ نے سکول کی لائبریری میں برطانیہ کی معروف ادیبہ جے کے رولنگ کے ناول ہیری پوٹر کا مطالعہ کیا تو وہ ان سے ملاقات کے لیے بے قرار ہو گیئں

کلثوم بانو بٹ کی استاد نے ان کے کام سے متاثر ہو کر ان کے ہی لکھے مضمون کی تصویر ٹویٹ کر ڈالی جسے غیر متوقع طور پر جے کے رولنگ نے ری ٹویٹ کر کے کلثوم کے لیے تحفہ بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

سکول کی نگران صبا حاجی کہتی ہیں کہ کلثوم کو ابھی اندازہ نہیں کہ انھوں نے کیا کارنامہ انجام دیا ہے۔ ’یہ ہمارے سکول کے لیے فخر کا مقام ہے۔ جے کے رولنگ عالمی شہرت یافتہ ناول نگار ہیں۔ آج کل وہ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، وہ کلثوم کے لیے اگر ہاتھ سے لکھا نوٹ ہی بھیجیں تو یہ بہت بڑی بات ہو گی۔‘

صبا حاجی کا سکول غیر معمولی خصوصیات کا حامل ہے۔ یہاں انڈیا کی مختلف ریاستوں سے رضاکار بغیر اجرت کے پڑھاتے ہیں۔ سکول کے بچے انگریزی میں آسانی سے بات چیت کرتے ہیں۔

سکول کی نگران صبا حاجی

BBC
صبا حاجی کا سکول غیر معمولی خصوصیات کا حامل ہے۔ یہاں انڈیا کی مختلف ریاستوں سے رضاکار بغیر اجرت کے پڑھاتے ہیں۔ سکول کے بچے انگریزی میں آسانی سے بات چیت کرتے ہیں

کلثوم کہتی ہیں ’میں گلوکارہ، مصنفہ اور فنکارہ بننا چاہتی ہوں۔ ناول نگاری میں مجھے جے کے رولنگ نے متاثر کیا ہے۔ اگر واقعی میری ان سے ملاقات ہوتی ہے تو میں ان سے پوچھوں گی کہ انھوں نے ہیری پوٹر کو کیسے تخلیق کیا؟‘

کلثوم کی ہم جماعت افرا فرید بھی ہیری پوٹر پڑھتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں ’میں بھی ناول لکھوں گی۔‘

بریسوانہ گاؤں

BBC
سرینگر سے جنوب کی جانب 300 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ضلع ڈوڈہ سے 70 کلو میٹر کا سفر کچھ گاڑی میں، کچھ پیدل اور باقی گھوڑوں پر کیجییے تو آپ پہاڑ کی چوٹی پر جنگل کے بیچوں بیچ بریسوانہ گاؤں کے حاجی پبلک سکول پہنچیں گے

بریسوانہ گاؤں کی آبادی چند ہزار نفوس پر مشتمل ہے لیکن اس آبادی کی یہ پہلی نسل ہے جو انگریزی میں لکھنا، پڑھنا اور بولنا سیکھ رہی ہے۔

صبا حاجی کا کہنا ہے کہ انسٹا گرام، فیس بک اور ٹوئٹر کی مدد سے وہ اس سکول کو دنیا میں متعارف کرا سکی ہیں۔ ان کے بقول صرف مس رولنگ ہی نہیں، کئی سیلیبرٹیز نے اس سکول کے بارے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔‘

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 4837 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp