جنرل قمر باجوہ دنیا کی طاقتور ترین شخصیات کی فہرست میں شامل


پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ دنیا کی طاقتور ترین شخصیات کی فہرست میں شامل ہو گئے۔

امریکی میگزین فوربز نے دنیا کے طاقتورترین افراد کی فہرست جاری کر دی جب کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی فوربز میگزین کی فہرست میں شامل ہیں۔

فہرست میں چینی صدر شی جن پھنگ طاقتور شخصیات میں سرفہرست ہیں جبکہ روسی صدر کی دوسری پوزیشن ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فہرست میں تیسری پوزیشن ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی دنیا کے10طاقتور ترین رہنمائوں میں شامل ہیں۔

فہرست میں جرمن چانسلر تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ مصری صدر 45ویں نمبر پراور امارات کے خلیفہ بن زید43 ویں نمبر پربراجمان ہیں۔امریکی میگزین نے طاقتورترین شخصیت قراردینے کے سائنٹفک معیارمقررکیے تھے۔

ایک معیاریہ تھا کہ مطلوبہ شخصیت کتنے لوگوں پر حکمرانی کررہی ہے۔ اس کادوسرامعیاراثرونفوذ، تیسراقدرتی وسائل اوراثاثوں کاحجم اورچوتھامعیاررہنماکی استعداداوراثر اندازہونے کی صلاحیت کومقررکیاگیاتھا۔

امریکی میگزین فوربز نے 2018 کی طاقتور ترین شخصیات کی فہرست میں دنیا بھر سے 75 افراد کا انتخاب کیا گیا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اس فہرست میں نویں نمبر پر ہیں۔

امریکی جریدے نے آخری بار یہ فہرست 2016 میں جاری کی تھی جس میں مسلسل چوتھی بار ولادیمیر پیوٹن طاقتور شخص قرار پائے تھے تاہم اس بار یہ اعزاز چینی صدر کے نام رہا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تیسرے، جرمن چانسلر اینجیلا مرکل چوتھے، دنیا کے امیر ترین شخص اور ایمازون کے بانی جیف بیزوز 5 ویں، پوپ فرانسس چھٹے، مائیکرو سافٹ کے بانی 7 ویں اور گوگل کے شریک بانی لیری پیج 10 ویں نمبر پر کھڑے ہیں۔ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 13 ویں، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای 17 ویں نمبر پر ہیں۔

جنرل باجوہ اس فہرست میں 68 ویں نمبر پہ ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).