دھونی کی پہلی محبت کون تھی؟


بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی نے اپنی پہلی محبت کا نام ظاہر کردیا۔

مہندرا سنگھ دھونی چنئی سپر کنگز کے ایک پروموشنل ایونٹ میں ایک جادوئی کرتب دکھانے والے کے ساتھ موجود تھے، جب دھونی سے پہلی محبت کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ اس کے نام میں ’اے‘ آتا ہے، جس پر جادوگر نے جواب دیا کہ ہر لڑکی کے نام میں اے آتا ہے تو دھونی نے کہا کہ اس کے نام کا تیسرا حرف اے ہے جس پر جادوگر نے دھونی کے سامنے ایک پلے کارڈ کیا، جس کو دیکھ کر وکٹ کیپر بیٹسمین کہنے لگے کہ ہاں اس کا نام سواتی ہے مگر میری بیوی ساکشی کو یہ مت بتانا۔

دھونی نے کہاکہ آخری بار انھوں نے سواتی کو تب دیکھا جب وہ 12 ویں کلاس میں پڑھتے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).