پی آئی اے کے جہاز میں ٹیک آف کرتے ہی آگ لگ گئی


پی آئی اے کے طیارے میں ٹیک آف کرتے ہی اچانک آگ لگ گئی تاہم پائلٹ نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے جہاز کو بحفاظت واپس اتار لیا۔

کل ڈیرہ غازی خان سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 585 کے انجن میں پرواز کے فوری بعد آگ بھڑک اٹھی تاہم پائلٹ نے حاضر دماغی سے کام لیا اور ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہوئے جہاز کو بحفاظت واپس اتارلیا۔ جہاز میں عملے سمیت 50 سے زائد افراد سوارتھے۔

جہاز کی لینڈنگ کے بعد آگ بجھانے والی گاڑیاں اور ایمبولینس فوری طور پر رن وے پر پہنچ گئیں جہاں ریسکیو اہلکاروں نے جہاز کے انجن میں لگی آگ پر قابو پایا اور اس دوران کسی بھی شخص کو جہاز کے قریب آنے کی اجازت نہیں دی گئی جب کہ واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).