ناقابل یقین حد تک تیزرفتار ناسا کے اس طیارے کی میکسمم سپیڈ کتنی ہے؟


ناسا نے ایک ایسا جیٹ بنالیا جو خاموشی سے آواز کی رفتار سے کئی گنا تیز چلتا ہے، کتنا تیز چلتا ہے اور آپ کب اس میں سفر کرسکتے ہیں؟ جانئے

 ہوائی جہاز دنیا کا تیز ترین سفری ذریعہ ہیں لیکن اب اس میں امریکی خلائی تحقیقاتی ادارہ ناسا ایسا انقلاب برپا کرنے جا رہا ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق ناسا نے ایسا تیز رفتار’ سپرسانک کمرشل طیارہ‘ بنا لیا ہے جو 1770کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتا ہے۔ اس طیارے کے ذریعے لندن سے نیویارک کا سفر محض تین گھنٹوں میں طے کیا جا سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس ’کوائٹ سپرسانک ٹرانسپورٹ‘ طیارے کو ’سن آف کنکورڈ‘ (Son of Concorde)کا نام دیا گیا ہے۔ اس طیارے کی خصوصیت یہ ہے کہ آواز کی رفتار سے پرواز کرنے کے باوجود اس کی آواز نہ ہونے کے برابر ہو گی اور یہ انتہائی خاموشی کے ساتھ سفر کرے گا۔ ناسا کے پرنسپل انویسٹی گیٹر لاری کلیئٹ کا کہنا تھا کہ ”اس طیارے کی آزمائشی پرازیں جلد شروع کی جا رہی ہیں۔ہم نے یہ طیارہ لاک ہیڈ مارٹن ایئرناٹکس کمپنی کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے اور اگر اس کی تیاری اور آزمائش کے مراحل منصوبہ بندی کے مطابق جاری رہے تو2021ءمیں یہ طیارہ ایوی ایشن انڈسٹری میں آپریشنل ہو جائے گا۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).