ماہرہ خان اور آمنہ الیاس کے ہوائی بوسے پہ لوگوں کا رد عمل


اداکارائیں اپنے جذبات کا اظہار کرتی ہیں تو پاکستانی ان کے کردار، نام، پیشے اور لباس کو لے کر طرح طرح کے تبصرے شروع کر دیتے ہیں۔

ہر روز کوئی نہ کوئی اداکارہ سوشل میڈیا صارفین کے عتاب کا شکار بنتی ہے اور صارفین اداکاراﺅں کی اخلاقیات، مذہب اور کردار پر انگلیاں اٹھاتے ہیں، غرض یہ کہ اداکارائیں کچھ بھی کر لیں، پاکستانیوں کی تنقید کا نشانہ بننے سے بچ نہیں پاتیں۔

اب یہ سب کچھ جن دو اداکاراﺅں کیساتھ ہوا ہے، وہ کوئی اور نہیں بلکہ ماہرہ خان اور آمنہ الیاس ہیں جنہوں نے ایک تقریب میں ایک دوسرے کیساتھ پیار کے اظہار کیلئے ”ہوائی بوسہ“ دیا لیکن سوشل میڈیا صارفین یہ بھی برداشت نہ کر پائے اور پھر وہی کچھ ہوا جو کچھ ہوتا آیا ہے۔

ماہرہ خان کی آنے والی فلم ”سات دن محبت ان“ کے ٹریلر ریلیز کی تقریب کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کیساتھ اپنے جذبات اور پیار کا اظہار کیا اور دونوں نے ’پاﺅٹ‘ بناتے ہوئے ’ہوائی بوسہ‘ دیا اور یہ بتانے کی کوشش کی وہ دونوں بہت اچھی دوست ہیں اور اس لمے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ”کی بورڈ جنگجوﺅں“ نے بھی اپنے ”ہتھیار“ سنبھا لئے اور پھر ایسے ایسے شرمناک ”حملے“ کئے کہ دونوں اداکاراﺅں نے ایسا سوچا بھی نہیں ہو گا۔

ایک صارف نے لکھا ”ہم جنس پرست“

ایک اور صارف نے یہی لکھا

ایک صارف نے لکھا ”شرم سے ڈوب مرو“

ایک صارف نے کہا ”ماہرہ ہمیشہ اوور ایکٹنگ کرتی ہے“

ایک اور صارف نے لکھا ”یہ سب توجہ حاصل کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے، بنیادی طور پر یہ ٹرولنگ ہے“

ایک صارف نے کہا ”دو اخلاق باختہ عورتیں ایک ہی تصویر میں“

ایک صارف نے لکھا ”پاگل کی بچیاں“

ایک اور صارف نے لکھا ”سستی کھسری ماہرہ خان“

ایک صارف نے کہا ”یہ بہت ہی خوبصورت ہم جنس پرست بن سکتی ہیں“

ایک اور صارف نے کہا ”بے غیر ت عورتیں“

ایک صارف نے لکھا ”گھٹیا“

ایک اور صارف نے لکھا ”زہر“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).