سرفراز احمد کو سپاٹ فکسنگ کی پیشکش کرنے والے شخص پر فرد جرم عائد


سرفراز

سرفراز احمد نے فوری طور پر ٹیم منیجمنٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس واقعے کی رپورٹ کر دی تھی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو مبینہ طور پر سپاٹ فکسنگ کی پیشکش کرنے والے شخص عرفان انصاری پر اینٹی کرپشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائد کی ہے۔

عرفان انصاری پر الزام ہے کہ انہوں نے گذشتہ سال متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی گئی ون ڈے سیریز کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو مبینہ طور پر سپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی تھی۔

سرفراز احمد نے اس بارے میں پاکستانی ٹیم کی منیجمنٹ اور اینٹی کرپشن یونٹ کو فوری طور پر مطلع کر دیا تھا۔

اس بارے میں مزید پڑھیے

ابوظہبی میں مشکوک شخص نے سرفراز سے رابطہ کیا تھا

پاکستانی کرکٹ کے ’کرپٹ‘ کھلاڑی

کرپشن کی روک تھام کے لیے ویب سائٹ کی خدمات

نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق عرفان انصاری پچھلے کئی برسوں سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں اور وہاں مختلف کرکٹ اکیڈمیز میں کوچنگ کے علاوہ وہاں جانے والی غیرملکی ٹیموں کو پریکٹس کے لیے بولرز مہیا کرنے میں بھی مدد دیتے رہے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے عرفان انصاری پر اینٹی کرپشن کے ضابطہ اخلاق کی تین شقیں عائد کی ہیں جن کا تعلق براہ راست پیشکش کرنے اور ترغیب دینے سے ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ عرفان انصاری نے گذشتہ سال اکتوبر اور اس سال فروری میں اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش کر اپنی صفائی پیش کرنے اور تعاون کرنے سے بھی انکار کیا ہے لہذٰا اب انہیں موقع دیا جاتا ہے کہ وہ 14 روز میں اس چارج شیٹ کا جواب دیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32493 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp