شمالی کوریا کی جوہری تجربات بند کرنے کی مشروط پیشکش


\"koria\"شمالی کوریا نے جوہری تجربے بند کرنے کی مشروط پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ ایک معاہدے اور واشنگٹن اورسیول کی مشترکہ فوجی مشقیں ختم کرنے کے بدلے جوہری تجربات کرنا بند کردے گا۔
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اب بھی جزیرہ نما کوریا اور شمال مشرقی ایشیا میں امن واستحکام کے قیام کے لیے تمام تجاویز قابل عمل ہیں جن میں یہ بھی شامل ہے کہ امریکا سے امن معاہدے اور مشترکہ فوجی مشقیں ختم کرنے کے بدلے ہم اپنے جوہری تجربات کو بند کردیں گے۔
شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ ایک معاہدے اور واشنگٹن اور سیول کی مشترکہ فوجی مشقیں ختم کرنے کے بدلے جوہری تجربات کرنا بند کر دے گا۔ ماضی میں پیانگ یانگ کی طرف سے کی گئی ایسی ہی پیشکشوں کو امریکا اور جنوبی کوریا مسترد کر چکے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ پیشکش نہیں سنی، جمہوریہ کوریا کے ساتھ ہماری بہت اہم اتحادی عزم موجود ہے جسے ہم بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ واشنگٹن اپنے اتحادی جنوبی کوریا کے تحفظ اور جزیرہ نما میں سلامتی کیلیے پرعزم ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments