آئندہ نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہو گیا: خورشید شاہ


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ان کے اپنے درمیان ایک ایسے نام پر اتفاق ہو گیا ہے جو اب تک دونوں کے درمیان ہونے والی پانچ سے زائد آن اور آف دی ریکارڈ ملاقاتوں میں زیر بحث نہیں آیا تھا۔

دونوں رہنماوں کو امید ہے کہ اس نام پر تحریک انصاف بھی کوئی اعتراض نہیں کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کا اس بات پر اتفاق بھی برقرار ہے کہ نگران وزیراعظم کا معاملہ الیکشن کمیشن نہیں جائے گا ۔ تاہم اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اس نام سے متعلق بتانے سے گریزاں ہیں۔

اس حوالے سے خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کیلئے وزیرعظم شاہد خاقان عباسی سے ہونے والی مشاورت میں چھ ناموں پر غورکیا گیا جن میں سے ایک نام پر اتفاق کرلیا گیا ہے جس کا اعلان 15 مئی تک کردینگے ، خورشید شاہ نے کا کہنا ہے کہ جس نام پر اتفاق کیا گیا وہ دل میں محفوظ ہے ، وہ بہت اچھا رازداں ہیں کتنے بھی سوال کر لیں نام نہیں بتائیں گے کیوں کہ نگراں وزیراعظم کا نام سامنے آنے پر اس شخصیت کا تیاپانچہ کردیا جاتا ہے۔

خورشید شاہ نے نگراں وزیراعظم کی خوبیاں بیان کرتے ہوئے کہاکہ نگران وزیراعظم ایک اچھے منتظم ہیں اورسب کیلئے قابل قبول ہوں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).