کشمیر: وادی نیلم میں پل ٹوٹنے سے تین افراد ڈوب گئے، متعدد لاپتہ


پاکستان، کشمیر، حادثہ

AURENGZEB
جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اُس وقت پل پر دو درجن سے زائد سیاح موجود تھے

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں وادای نیلم میں جاگراں نالے کو عبور کرنے والا پل ٹوٹنے سے متعدد سیاح نالے میں گر گئے ہیں، جن کی تلاش جاری ہے جبکہ تین افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق اتوار کو یہ حادثہ وادی نیلم کے علاقے کنڈل شاہی میں اُس وقت پیش آیا، جب سیاحوں کی بڑی تعداد جاگراں نالہ کو پیدل عبور کرنے والے پل پر چڑھ کر سلفیاں لے رہے تھے کہ اچانک پل ٹوٹ گیا۔

مری: چیئر لفٹ گرنے سے 10 افراد ہلاک

صحافی اورنگزیب جرال کا کہنا کہ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اُس وقت پل پر دو درجن سے زائد سیاح موجود تھے جبکہ اس پیدل چلنے والے اس پل پر ایک وقت میں پانچ سے سات افراد ہی جا سکتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ پل ٹوٹنے کی وجہ سے اُس پر موجود کئی سیاح نالے میں گر گئے اور اب تک پانی میں بہہ جانے والے افراد میں چھ کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ 17 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

مقامی انتظامیہ نے تین افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد نالے میں ڈوب جانے والے افراد کی تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ابھی اس بارے میں مزید معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp