جینیفر آنسٹن دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار


\"Jennifer-Aniston\"امریکی جریدے پیپل نے ہالی ووڈ کی 47 سالہ اداکارہ جینیفر آنسٹن کو 2016 ء کی خوبصورت ترین خاتون قرار دے دیا ہے۔
امریکی اداکارہ جینیفر آنسٹن نے مشہور زمانہ ٹی وی سو ”فرینڈز“ سے شہرت حاصل کی اور کئی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے جب کہ امریکا کے معروف جریدے پیپل نے 2004 کے بعد اب ایک بار پھر ہالی ووڈ اداکارہ کو ”ورلڈ موسٹ بیوٹی فل وومن 2016“ قرار دیا ہے یہی نہیں اداکارہ کی خوبصورتی کا اعتراف ان کی تصویر کو اپنی میگزین کے کور پر شائع کرکے کیا۔
دوسری جانب 47 سالہ اداکارہ جینیفر دنیا کی خوبصورت ترین خاتون کا اعزاز ملنے پر خوشی سے نہال ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ میرا کام ہی میری اصل خوبصورتی ہے اسی لیے خود اعتمادی اور یقین ہی انسان کو خوبصورت بناتا ہے۔


Comments

FB Login Required - comments