حساس موضوع پر بننے والی فلم میں امیتابھ بچن اور اجے پھر ایک ساتھ


amitabh ajayبالی وڈ کے میگا سٹا امیتابھ بچن اور بھارتی فلموں کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن ایک حساس موضوع پر بننے والی فلم میں اکٹھے نظر آئیں گے۔
بالی وڈ ذرائع کے مطابق اس سے قبل دونوں اداکار فلم”ستیہ گرہ“میں آخری بار نظر آئے تھے۔بتایا گیا ہے کہ پہلاج نہلانی بابری مسجد کے انہدام کے موضوع پر فلم بنارہے ہیں، جس کے لیے انھوں نے امیتابھ بچن اور اجے دیوگن کوفلم کا حصہ بنانے کے لیے دونوں سے رابطہ کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اجے دیوگن کو فلم کاسکرپٹ بہت پسند آیا ہے اور وہ فلم کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں جب کہ اس سلسلے میں پہلاج نہلانی کی امیتابھ بچن سے بات چیت چل رہی ہے۔


Comments

FB Login Required - comments