حساس موضوع پر بننے والی فلم میں امیتابھ بچن اور اجے پھر ایک ساتھ
بالی وڈ کے میگا سٹا امیتابھ بچن اور بھارتی فلموں کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن ایک حساس موضوع پر بننے والی فلم میں اکٹھے نظر آئیں گے۔
بالی وڈ ذرائع کے مطابق اس سے قبل دونوں اداکار فلم”ستیہ گرہ“میں آخری بار نظر آئے تھے۔بتایا گیا ہے کہ پہلاج نہلانی بابری مسجد کے انہدام کے موضوع پر فلم بنارہے ہیں، جس کے لیے انھوں نے امیتابھ بچن اور اجے دیوگن کوفلم کا حصہ بنانے کے لیے دونوں سے رابطہ کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اجے دیوگن کو فلم کاسکرپٹ بہت پسند آیا ہے اور وہ فلم کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں جب کہ اس سلسلے میں پہلاج نہلانی کی امیتابھ بچن سے بات چیت چل رہی ہے۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).