اہم سیاسی شخصیات کوخطرہ؛ ہدایت نامہ جاری


الیکشن 2018ءکی انتخابی مہم کےدوران اہم ترین سیاسی شخصیات خطرے میں ہیں جس پرمحکمہ داخلہ پنجاب نےان کی سکیورٹی کیلئےہدایت نامہ جاری کردیاہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سےصوبہ بھرکےآرپی اوز‘ڈی پی اوز‘سی پی اوزکوجاری مراسلے میں بتایاگیاہےکہ الیکشن کی آمد قریب ہےجبکہ ملک کی بہت سی اہم سیاسی شخصیات کوخطرات ہیں جن کی سکیورٹی کےفول پروف انتظامات انتہائی ضروری ہیں تاکہ کسی بھی بڑےحادثےسےبچاجاسکے لہٰذا ہدایت کی جاتی ہےکہ ایسے تمام سیاسی لیڈران جب جلسے میں شرکت کریں تواس جلسہ گاہ میں سٹیج کی جگہ متعلقہ ضلعی پولیس اورسپیشل برانچ منظورکریگی جبکہ سٹیج کی سپیشل برانچ کےذریعے ٹیکنیکل سوئپنگ کی جائےاس کےبعدہی سٹیج پولیس کےحوالےکیجائے‘سٹیج کی اونچائی10فٹ سےکم نہیں ہونی چاہئے اورسٹیج مضبوط بنایاجاناچاہئےجوشرکاء کا وزن سہارسکے‘اہم شخصیات کیلئےالگ داخلی وخارجی گیٹ بنائےجائیں‘یہ لوگ جلسہ ختم ہونے کے بعد پبلک کےدرمیان سے نہ گزریں صرف مخصوص گیٹ سےنکالاجائے۔گھروں اورہوٹلوں کی چھتوں کوکسی صورت میں

سٹیج کی صورت میں استعمال نہ کیا جائے ‘استقبال کیلئے 5سےزائد افرادکواجازت نہ دی جائے اوران کےنام بھی سپیشل برانچ اورڈسٹرکٹ پولیس کو جلسےسے7روز قبل بتائےجائیں‘سٹیج اورپبلک کے در میان فاصلہ 80فٹ سےکم نہیں ہونا چاہئے‘ درمیان میں پائپ سے بنےبڑےاورمضبوط بیئر ئرز نصب کئے جائیں‘گن مینز کو اسلحے سمیت جلسہ گاہ میں آنےکی اجازت کسی صورت میں نہ دی جائے‘اسلحہ نمائش کی کسی صورت اجازت نہ دی جائے‘اہم شخصیات کیلئےعلیحدہ کار پارکنگ کاانتظام کیا جائے‘جلسہ ختم ہونےکےبعدمکمل پولیس سکواڈمیں وہیکل تک لایا جائے‘پبلک سے تحفے تحائف وصول کرنےکی اجازت نہ دی جائے‘اہم شخصیا ت کوصورتحال کی سنگینی سےآگاہ کیاجائے اورانہیں ہدایت کی جائے وہ اپنی پرائیویٹ سکیورٹی بھی فول پروف رکھیں اورکسی بھی بغیرشیڈول تقریبات میں جانےسےگریز کریں۔کسی بھی جلسے یامیٹنگ سے پہلے متعلقہ ڈویژنل‘ڈسٹرکٹ انتظامیہ سےکوآرڈینیشن کویقینی بنایاجائے‘کمشنرز‘آر پی اوز‘ ڈپٹی کمشنرز اورڈی پی اوز ایسی شخصیات سےمکمل رابطے میں رہیں۔تمام سیاسی جماعتوں سےدو دوفوکل پرسنز لیکر ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی میٹنگ میں مدعو کیا جائے اورانہیں جاری کردہ ہدایات سے آگاہ کیاجائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).