شادی کے دن موت کا شکار ہونے والے جوڑے کی آخری سیلفی


کچھ ہی گھنٹے بعد ان دونوں کی شادی تھی جو جنازے میں تبدیل ہوگئی،،ایسا کیا سانحہ ہوگیا؟ جانئے 

 شادی کا دن کسی بھی جوڑے کے لیے زندگی کا سب سے بڑا خوشی کا دن ہوتا ہے لیکن برازیل میں ایک جوڑے کے ساتھ ایسا ہولناک حادثہ پیش آ گیا کہ ان کی خوشیوں بھری شادی کی تقریب ان کی آخری رسومات کی تقریب میں بدل گئی۔ دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے شہر پسوس میں 36سالہ دلہن لوینا ایلویس اور 31سالہ دولہا روڈریگو نوگوئیرا نامی اس جوڑے کی چند گھنٹے بعد شادی ہونے والی تھی۔ وہ گاڑی میں سوار شادیوں کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا۔

رپورٹ کے مطابق برازیل کی 184ہائی وے پر ان کی گاڑی اوورٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی جس سے لوینا موقع پر دم توڑ گئی جبکہ روڈریگو کچھ وقت بعد ہسپتال میں چل بسا۔ان کی شادی کے لیے دوردراز سے آئے رشتہ دار اور دوست احباب، جن میں سے اکثراسی روز وہاں پہنچے تھے، ان کی لاشیں گھر آنے پر ان کی شادی کی بجائے آخری رسومات کی تیاری کرنے لگے۔چند گھنٹے بعد ان کی آخری رسومات اسی چرچ میں ادا کی گئیں جہاں ان کی شادی ہونی تھی۔ واضح رہے یہ ان کی آخری سیلفی تھی۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں