ساتھی اداکار کا ایڈز ٹیسٹ کرواؤ : سنی لیون کا مطالبہ


فحش فلموں کی سابق اداکارہ سنی لیونی نے بالی ووڈ میں قدم رکھا تو راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں اور اب تک متعدد فلموں کے علاوہ کئی آئٹم سانگز کا حصہ بن چکی ہیں۔

آج وہ اپنی 36 ویں سالگرہ منا رہی ہیں اور اس موقع پر ایک ایسا تہلکہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے کہ بھارت بھر میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ سنی لیونی نے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز مہیش بھٹ کی فلم ”جسم 2“ سے کیا تھا جس میں وہ رندیپ ہودا کیساتھ نظر آئیں۔

اس فلم میں رندیپ ہودا اور سنی لیونی نے کئی بولڈ مناظر بھی فلمائے اور بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایسے مناظر عکس بند کروانے سے پہلے سنی لیونی نے رندیپ ہودا کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کا مطالبہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق سنی لیونی نے ایسا اس لئے کیا کیونکہ وہ جاننا چاہتی تھیں کہ رندیپ ہودا کو کوئی بیماری بالخصوص ایڈز تو نہیں ہے۔

دوسری جانب سنی لیونی کے شوہر ڈینیل ویبر نے ہمیشہ ایسی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ سنی لیونی نے کبھی ایسا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ سنی لیونی ’ایک پہیلی لیلا، ون نائٹ سٹینڈ، جسم 2، راگنی ایم ایم ایس 2، جیک پاٹ‘ سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں