جسم میں آکسیجن کی مقدار معلوم کرنے کے لیے الیکٹرانک جلد تیار


\"oxygen\"میڈیکل سائنس تیزی سے ترقی کے زینے طے کررہی ہے اور ایسے طریقوں پر کام ہورہا ہے جس کی بدولت آپریشن کے دوران انسانی جان کے ضائع ہونے کو بچایا جا سکے اس کے لیے جاپان کے سائنسدانوں نے ایک نہایت باریک ’الیکٹرانک جلد‘ بنائی ہے جسے جسم کے ساتھ لگا دینے سے خون میں آکسیجن کی سطح معلوم کی جا سکتی ہے۔
جاپان کے سائنسدان اس جلد کی تیاری میں گزشتہ کافی عرصے سے مصروف عمل تھے اور بالا خر وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے اور اب ان کا کہنا ہے کہ اس تحقیق ک مقصد ایسی ’جلد‘ بنانا تھا جو سرجری کے دوران خون میں آکسیجن کی سطح بتاتی رہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایک رضا کار پر کیے گئے تجربے سے معلوم ہوا کہ مصنوعی جلد نے خون میں موجود آکسیجن کی بالکل درست مقدار بتائی۔ اس الیکٹرانک جلد میں مائیکرو الیکٹرانک کمپونیٹ موجود ہیں جو آکسیجن کی سطح کو سرخ، نیلے اور ہرے رنگوں سے ظاہر کرتے ہیں جب کہ یونیورسٹی آف ٹوکیو کے سائنسدان صحت کی نگرانی کے لیے اعداد اور حروف پر مبنی ایک نظام واضح کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
طب کے شعبے میں استعمال ہونے والے الیکٹرانک پر بہت تحقیق ہو رہی ہے جس میں ایسے لینز بھی شامل ہیں جو خون میں شوگر کی سطح جانچ سکیں یا پھراسمارٹ چشمے وغیرہ۔ اس جلد کو تیار کرنے والے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک جلد انگلی پر لگانے سے خون میں موجود آکسیجن کی سطح کا پتہ لگایا جا سکتا ہے جب کہ اعضا کے ساتھ متصل ہونے پر اس میں موجود نامیاتی آپیٹکل سنسرز چمکنے لگتے ہیں اور سرجری کے دوران بلڈ آکسیجن کی سطح پتہ چل جاتی ہے۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اس جلد کے مزید ٹرائل کی ضرورت ہے جس کے بعد اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔ ‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments