ہمیش ریشمیا کی دوسری شادی پر پہلی بیوی کا ردعمل کیا تھا؟


 نامور گلوکار، اداکار و میوزک ڈائریکٹر ہمیش ریشمیا ٹی وی اداکارہ سونیا کپور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہمیش ریشمیا اور سونیا کپورگزشتہ روزنجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے، جس میں دونوں کے قریبی عزیز اوردوستوں نے شرکت کی۔ ہمیش ریشمیا نے اپنی شادی کی تصاویر فیس بک پر شیئر کیں اور ساتھ میں لکھا ’ہم دونوں ایک ساتھ ہیں اور یہی خوشی کی بات ہے‘۔

ہمیش ریشمیا کی یہ دوسری شادی ہے اس سے قبل وہ اور کومل شادی کے بندھن میں بندھے تھے، تاہم 22 سالہ رفاقت کے بعد بالآخر اس شادی کااختتام گزشتہ برس طلاق پر ہوا تھا۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جو اپنی ماں کے ساتھ رہتا ہے، تاہم اس نے گزشتہ روز اپنے والد کی دوسری شادی میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ ہمیش ریشمیا کی طلاق کی وجہ اداکارہ سونیا کپور کو قراردیاجارہاتھا، لیکن طلاق کے بعد ہمیش کی پہلی بیوی کومل کی جانب سے دئیے گئے بیان میں کہاگیا کہ وہ اپنا گھر ٹوٹنے کا ذمہ دار کسی کو قرار نہیں دے رہیں ہمیش اور میں آج بھی ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں اور اپنی مرضی سےالگ ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہمیش ریشمیا کی نئی اہلیہ سونیا کپور ٹی وی کی معروف اداکارہ ہیں اور اب تک ڈراما سیریل’کیسا یہ پیار ہے‘، ’جگنی چلی جالندھر‘،’یس باس‘اور’ری میکس‘میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).