عالیہ بھٹ رنبیر کپور کے نام پہ شرما کیوں گئیں؟


س ہفتے سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی ہوئی جس میں بالی وڈ کے سبھی بڑے ستارے جگمگائے لیکن سب کی نظریں صرف ایک جوڑے پر جا کر نہ صرف ٹھہریں بلکہ خبروں کا زینت بھی بنیں اور یہ جوڑی تھی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی جو ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر سونم کے گھر پہنچے۔

سبز رنگ کے جوڑے میں ملبوس عالیہ بھٹ سفید رنگ کی شیروانی میں ملبوس رنبیر کپور کا ہاتھ تھام کر جب سونم کے گھر میں داخل ہونے لگیں تو وہاں موجود کیمرہ مینوں میں ”تھرتھلی“ مچ گئی جنہوں نے یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں قید کر لیا اور پھر کیا تھا؟ خبروں کا نہ رکنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔

ایک جانب جہاں ان دونوں کی ”اینٹری“ کے چرچے ہیں تو دوسری جانب یوٹیوب پر عالیہ بھٹ کے اس انٹرویو کی ویڈیو بھی خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے رنبیر کے نام پر اپنے چہرے کا رنگ لال ہونے کی بات کی تھی۔ رجت شرما کے پروگرام ”آپ کی عدالت“ میں جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کا نام مختلف جوڑوں کے ساتھ جوڑا جاتا ہے کبھی ورون دھون تو کبھی سدھارتھ ملہوترہ اور آجکل ان کا نام کسی اور کے ساتھ لیا جا رہا ہے۔

اس کے جواب میں عالیہ نے پوچھا کہ کس کے ساتھ؟ جواب میں رجت شرما نے رنبیر کپور کا نام لیا تو عالیہ نے شرماتے ہوئے دونوں ہاتھوں سے اپنا چہرہ چھپا لیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر معاشقہ ہوا تو بھی میں سب کے سامنے قبول نہیں کروں گی۔ ویسے عالیہ قبول کریں یا نہ کریں ان کا چہرہ اور آنکھیں کافی کچھ کہہ رہی تھیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).