جب کرینہ کپور مدہوش ہوئیں۔۔۔


 سونم کپور کی شادی اس مہینے بالی ووڈ میں ہونے والی سب سے بڑی تقریب ثابت ہوئی جہاں بڑے بڑے ستارے شریک ہوئے۔ شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہیں جس میں شاہ رخ خان اور سلمان خان سمیت کئی بڑے بڑے ستاروں کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی میں شاہ رخ خان، سلمان خان، رنویر سنگھ، ورون دھون، ابھیشک بچن، رنبیر کپور، ایشوریا رائے، کرینہ کپور خان، عالیہ بھٹ اور کرن جوہر سمیت متعدد فلمی ستارے شریک ہوئے۔ کئی اداکاروں نے ڈانس سے سٹیج پر آگ لگائی تو کئی سیلفیز لے کر مداحوں کیساتھ شیئر کرتے رہے۔

ایسے میں کرینہ کپور خان شادی میں عجیب و غریب حرکتیں کرتی رہیں جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق ایسا اس لئے ہوا کیونکہ انہوں نے شراب پی رکھی تھی اور انہوں نے زیادہ تر وقت تقریب کے مقام پر قائم کی گئی ’بار‘ میں بیٹھ کر ہی گزارا اور ان کی ایک ایسی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ واقعی شراب کے نشے میں دھت ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرینہ کپور خان بار کے سامنے سٹول پر بیٹھی ہیں۔ ان کی بہترین دوست سویرا بھاسکر سیلفی لینے کیلئے ان کے پاس آئیں تو کرینہ کپور خان نے سویرا کی گال پر ’زوردار‘ بوسہ دیا جس پر ان کے ساتھ کھڑا شخص بھی حیران رہ گیا۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں