مسلم خاتون سپر ہیرو کا کردار کون ادا کرے؟


مارویل فلمز نے اپنی سپر ہیرو سیریز میں ایک مسلم سپر ہیرو مس مارویل کو شامل کیا ہے اور کہا ہے کہ فلم پر ‘کام جاری ہے۔’

تاہم یہ پہلی خاتون پر مبنی مارویل فلم نہیں ہو گی۔ اس سے قبل کیپٹن مارویل کے فرنچائز کے طور پر ‘بری لارسن’ سنہ 2019 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

‘اوینجرز انفنِٹی وار’ کے فلم ساز کیون فیج نے بی بی سی کو بتایا: ‘مس مارویل ۔۔۔ پر یقیناً کام جاری ہے۔’

انھوں نے وضاحت کی کہ مس مارویل کامک بک کا کردار ہے جو کیپٹن مارویل سے متاثر ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آپ بلیک پینتھر کا کون سا کردار ہیں؟

’ایونجرز: انفنیٹی وار‘ کی 63 کروڑ ڈالر کی ’ریکارڈ کمائی‘

انھوں نے مزید کہا: ‘ایک بار ہم کیپٹن مارویل کو دنیا کے سامنے پیش کر دیں پھر ہمارا منصوبہ اگلی فلم بنانے کا ہے۔’

کامک بک میں مس مارویل کی ہم زاد نیو جرسی کی ایک پاکستانی نژاد امریکی خاتون کمالہ خان ہے۔

مس مارویل کے لیے پرینکا چوپڑا ہی کیوں؟

ابھی تک اس کے بارے میں کوئی قابلِ اعتبار اعلان نہیں ہوا ہے لیکن کہا جاتا ہے کہ ہندوستانی اداکارہ پرینکا چوپڑا اس کردار میں فٹ آئیں گی۔

پرینکا چوپڑہ

پرینکا چوپڑا نے ویڈیو گیم میں اس کردار کو پہلے ہی اپنی آواز دے رکھی ہے

بالی وڈ اداکارہ نے ‘مارویل: اوینجرز اکیڈمی’ نامی ویڈیو گیم میں اس کردار کو پہلے ہی آواز دے رکھی ہے۔

بہت سے مداحوں نے اس کردار کے لیے پرینکا چوپڑا کی حمایت کی ہے۔

وشال نے ٹویٹ کیا: ‘یہ زبردست ہو گا لیکن مداح پرینکا چوپڑا کے نام کی تجاویز دینا بند کریں۔ یہ سچ ہے کہ انھوں نے گيم میں اس کردار کو اپنی آواز دی ہے لیکن ہمیں ٹام ہالینڈ کی ہم عمر کسی پاکستانی اداکارہ کو تلاش کرنا چاہیے۔’

سٹیون نے کہا: ‘ہر کوئی مس مارول کے کردار میں پرینکا چوپڑا کو کیوں دیکھنا چاہتا ہے؟ کمالہ خان پاکستانی ہیں نہ کہ ہندوستانی۔ اور وہ ٹین ایجر ہیں۔’

لیکنایک صارف شیزا نے ٹویٹ کیا: ‘ہم لوگ اس کردار کو پرینکا چوپڑا کے ادا کرنے کے حق میں ہیں۔ (اور اس کے لیے) آپ ہمارے سارے پیسے لے سکتے ہیں۔’


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32292 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp