کیا بالی ووڈ میں سچی دوستیاں نہیں ہوتیں؟


بالی ووڈ میں اپنے دوٹوک موقف کی وجہ سے جانی جانے والی سونم کپورنے کرینہ کپور، جیکولین فرنانڈس اورسوارا بھاسکرکوبہترین دوست قراردے دیا۔

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپوربھارتی بزنس مین آنند آہوجا سے شادی کے بعد دوبارہ اپنی آئندہ فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ کی تشہیرمیں مصروف ہوگئی ہیں۔ اسی حوالے سے دیئے گئے انٹرویومیں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا بالی ووڈ میں سچی دوستیاں نہیں ہوتیں تو انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں۔ انڈسٹری میں کرینہ کپور، جیکولین فرنانڈس اورسوارابھاسکرمیری بہترین دوست ہیں۔

سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم ’’سنجو‘‘ میں نبھائے گئے کردار کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ابھی وہ اس کردارکے بارے میں نہیں بتاسکتیں، مناسب وقت آنے پراس پربھی بات کروں گی۔

واضح رہے کہ ویرے دی ویڈنگ یکم جون جب کہ سنجو29 جون کو ریلیزہورہی ہے۔ دونوں فلموں میں سونم کپوراہم کردارمیں نظرآئیں گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).