آپ کب تک زندہ رہیں گے؟


دنیا بھر میں اوسط عمر بڑھ رہی ہے۔ 2016 میں پیدا ہونے والے افراد ایسے افراد کے مقابلے میں اوسطاً سات برس زیادہ جیئں گے جو ان سے 25 برس قبل پیدا ہوئے تھے۔

آپ نیچے دیے گئے کیلکیولیٹر میں معلومات درج کر کے جان سکتے ہیں کہ آپ کی عمر، ملک اور صنف کے لوگوں کی اوسط عمر کیا ہے اور یہ کہ اس میں سے اوسطاً کتنا عرصہ آپ صحتمند رہیں گے۔

یہ کیلکیولیٹر کیسے کام کرتا ہے؟

اس کیکولیٹر کے لیے استعمال کیا گیا ڈیٹا 2016 کا ہے۔

متوقع عمر وہ عمر ہے جس تک کسی انسان کے اس کی عمر، صنف اور ملک کے حساب سے زندہ رہنے کا امکان ہے۔

آپ کی بقیہ ماندہ زندگی کس قدر صحت مند گزرے گی، اس کا حساب اس سے لگایا جاتا ہے کہ آپ کتنے برس مزید اچھی صحت کے ساتھ زندہ رہنے کی امید رکھ سکتے ہیں اور اس عرصے کو آپ کی کل متوقع عمر کے فیصد کے طور پر ظاہر کیا جاتا ہے۔

نتائج میں یہ تصور کر لیا گیا ہے کہ کسی شخص کی بقیہ زندگی کے دوران موت اور معذوری کی شرح مستقل رہے گی۔

کیلکولیٹر


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32495 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp