ماہرہ خان: کانز میں مدعو ہونے والی پہلی پاکستانی اداکارہ


ماہرہ خان

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے فرانس کے شہر کانز میں جاری فلم فیسٹیول میں گذشتہ روز ریڈ کارپٹ پر قدم کیا رکھا کہ سوشل میڈیا پر ان کا نام ٹرینڈ کرنے لگا۔

وہ پاکستان کی پہلی اداکارہ ہیں جنھیں کانز فلم فیسٹیول میں مدعو کیا گیا لیکن ریڈ کارپٹ پر قدم رکھنے سے قبل ہی انھوں نے اپنے منفرد اور غیر معمولی لباس و انداز سے کانز میں اپنی موجودگی کا احساس دلا دیا تھا۔

ماہرہ خان

ماہرہ خان یہاں ‘بلیک کلانس مین’ کی سکریننگ دیکھنے کے لیے جاتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں

ان کے مداح کے علاوہ فلمی شخصیتوں نے کانز میں ان کی پہلی بار شرکت کا خیر مقدم کیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال فیشن برانڈ ‘لا اوریئل’ نے انھیں سائن کیا تھا اور رواں سال وہ لا اوریئل کی دیگر برانڈ ایمبیسڈرز کے ساتھ وہاں نظر آئیں۔

https://instagram.com/p/BitRiN1HcSc/?utm_source=ig_embed

ماہرہ خان کے علاوہ بالی وڈ اداکارہ کنگنا راناوت بھی اس بڑے فلمی میلے میں پہلی بار شرکت کر رہی ہیں۔

اس سے قبل ایشوریہ رائے بچن اور دیپکا پاڈوکون ریڈ کارپٹ پر اپنے جلوے بکھیر چکی ہیں۔ لیکن گذشتہ روز ماہرہ خان اور بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے ریڈ کارپٹ کو رونق بخشی۔

ماہرہ خان

سونم کپور نے ماہرہ سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی ٹویٹ کی۔

33 سالہ ماہرہ نے خبررساں ادارے روئٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: کم از کم میرے لیے یہ بڑی بات ہے اور میرے ملک کے لیے تو ہے ہی ۔۔۔ تمام لوگوں کی نظریں مجھ پر ہیں۔

ماہرہ خان

انھوں نے مزید کہا: ‘پاکستان کے بہت سے رنگ ہیں اور ہم جیسے فنکاروں، موسیقاروں، اداکاروں اور مصنفوں کا ملک سے باہر سفر کرنا دوسرے لوگوں کو ہمارے بارے میں بہتر جاننے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ماہرہ خان کے ملبوسات پاکستانی ڈیزائنروں نے ڈیزائن کیا ہے اور انھوں نے ریڈ کارپٹ پر آنے سے قبل جو ساڑھی پہنی تھی وہ مناحل اور مہرین نے ڈیزائن کی تھی۔ ماہرہ نے اپنی تصویر کا عنوان ‘کھجور والی چوٹی’ دیا تھا۔

https://instagram.com/p/Biv71canBlG/?utm_source=ig_embed

ماہرہ خان نے ابھی تک کم سے کم میک اپ کا استعمال کیا ہے اور اس لیے بھی ان کی تعریف ہو رہی ہے۔

ماہرہ خان کو کئی انداز میں دیکھا گیا اور انھوں نے اپنی تصویریں بھی پوسٹ کی ہیں لیکن انھوں نے یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ وہ آج کے بچوں کی طرح جلدی جلدی بہت سی تصویریں اپ لوڈ کرنے سے قاصر ہیں۔

https://instagram.com/p/BiwWXEAnmmO/?utm_source=ig_embed

ماہرہ خان کو ‘ہم سفر’ ٹی وی سیریل سے مقبولیت ملی اور پھر انھوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں کام کیا۔

حال میں بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ ان کی تصاویر تنازعے کا باعث بنی تھیں۔

https://instagram.com/p/Bit8eUPH2BE/?utm_source=ig_embed

ان کی فلم ‘ورنہ’ کی کامیابی کے بعد اب ان کی فلم ‘سات دن محبت ان’ آنے والی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp