بی جے پی کی کرناٹک میں اکثریت


بی جے پی

انڈیا کی جنوبی ریاست کرناٹک میں ووٹوں کی ابتدائی گنتی کے بعد اس وقت بی جے پی کی اکثریت ہے۔ جبکہ حکمراں کانگریس جماعت شکست کے بعد اب ریاست کی تیسری جماعت جنتا دل سیکولر کی حمایت کررہی ہے۔

تازہ اطعلات کے مطابق بی جے پی نے اب تک 82 نشتوں پر برتری حاصل کی ہے جبکہ 22 سیٹیوں کی گنتی ابھی جاری ہے اور بی جے پی کو ان سیٹیوں پر فی الحال برتری حاصل ہے۔

جبکہ کانگریس نے 50 نشتوں پر برتری حاصل کی اور مزید 28 نشتوں کی گنتی جاری ہے جس پر برتری کے لیے کانگریس پر امید ہے۔ ریاست کی تیسری جماعت جنتا دل سیکولر نے اب تک 27 سیٹوں اپنے نام کی ہیں اور 20 سیٹیوں کی گنتی میں وہ اب بھی آگے ہیں۔

224 رکنی اسمبلی میں 222 سیٹوں کے لیے 12 مئی کو انتخابات ہوئے تھے۔ اسمبلی میں واضح اکثریت کے لیے 112 نشستوں کی ضرورت ہے۔

ریاست میں جنتا دل ایس کی توقع سے زیادہ اچھی کارکردگی سے بظاہر کانگریس کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ بی جے پی اور اقتدار سے دور رکھنے کے لیے کانگریس جنتا دل کے ساتھ اتحاد کرسکتی ہے۔

اہم سوال یہ ہے کہ کیا بی جے پی حکومت سازی کے لیے مطلوبہ 112 سیٹیں خود اپنے زور پر حاصل کر سکے گی؟ وہ چند سیٹوں سے پیچھے ہے لیکن وہ اس حدف کو حاصل کرنے کی پوزیشن میں نظر آتی ہے۔

کرناٹک کا یہ انتخاب بی جے پی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ یہ ریاست جنوب میں بے جے پی کے لیے اپنے قدم جمانے کا راستہ کھول دے گی۔ ساتھ ہی آئندہ مہینوں میں کئی دیگر ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے لیے پارٹٹی کو نیا حوصلہ ملے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32298 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp