”میں نواز شریف کا انٹرویو کرنے ملتان نہیں گیا تھا بلکہ۔۔۔“ سرل المیڈا  


نواز شریف کا انٹرویو کرنے والے انگریزی اخبار کے صحافی سرل المیڈا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وضاحت کی ہے کہ اس طرح کی افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں کہ مجھے نواز شریف سے اس انٹرویو کے لئے خصوصی طیارے میں ملتان بلایا گیا تھا۔

سرل المیڈا نے لکھا ہے کہ ”میں جنوبی پنجاب سے متعلق ایک خبر کی تحقیق کے لئے ملتان میں تھا۔ مجھے پتہ چلا کہ نواز شریف ملتان میں جلسہ کرنے آئے ہیں۔ میں انٹرویو کے لئے ان کے پاس گیا۔ وہ بات کرنا اور سننا چاہتے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ میں وہاں موجود تھا۔“

اس اںٹرویو کے بعد نواز شریف اور سرل المیڈا نے کھانا بھی اکٹھے کھایا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).