بارڈر پہ آ جاؤ، ہم گلے لگیں گے اور ڈانس کریں گے!


فلمی ستاروں سے دیوانگی کی حد تک محبت کوئی حد نہیں ہوتی یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ کے سپر اسٹارز شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، ایشوریا رائے وغیرہ کو بھارت کے علاوہ پوری دنیا میں پہچانا جاتا ہے۔ اب اس فہرست میں ماہرہ خان بھی شامل ہوگئی ہیں۔ ماہرہ خان کی خوبصورتی اور اداکاری کے دیوانے پاکستان سمیت بھارت میں بھی موجود ہیں جوبھارت میں  پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے باوجود اپنی محبت سوشل میڈیا کے ذریعے ماہرہ تک پہنچاتے ہیں۔

حال ہی میں ماہرہ خان نے 71 ویں انٹرنیشنل کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی، کانز میں شرکت کے دوران ماہرہ خان کے لباس اور فیشن کے چرچے پاکستان سمیت بھارتی میڈیا میں بھی جاری ہیں جب کہ ماہرہ کے بھارتی دیوانوں کی جانب سے بھی انہیں بے حد سراہا جارہا ہے۔

کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر ماہرہ کے ایک بھارتی مداح نے ان کے لئے سوشل میڈیا پرایک ویڈیو پیغام  شیئر کرایا ہے جس میں انہوں نے ماہرہ کے لئے اپنی دیوانگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’ماہرہ خان کانز کے دوران آپ بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں، میں نے اتوار کا پورا دن صرف آپ کی تصاویر دیکھ کر گزارا ہے۔‘‘

ماہرہ خان نے اپنے مداح کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس ٹوئٹ کے جواب میں دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے اپنے چاہنے والےکو پاک بھارت سرحد پر بلاکر اسے گلے لگانے اور اس کے ساتھ رقص کرنے کی پیشکش کردی۔ اس کے ساتھ ہی ماہرہ نے اپنےدیوانے کو کہا کہ وہ ان سے بے حد محبت کرتی ہیں۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں