کیلشیم کی کمی نہیں تو پھر کیا مسئلہ ہے؟


بسااوقات ہمارے ناخنوں میں سفید رنگ کے نشانات نظر آنے لگتے ہیں اور ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ کیلشیم کی کمی کے باعث بنتے ہیں لیکن ایک امریکی ڈاکٹر نے اس کے برعکس انکشاف کر دیا ہے۔ ویب سائٹ viralnova.com کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں واقع کلیولینڈ کلینک کے ڈاکٹر جان انتھونی نے بتایا ہے کہ ناخنوں میں سفید نشان بننا کیلشیم کی کمی کی علامت نہیں ہوتا بلکہ یہ اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب آپ اپنی انگلی کو طاقت کے ساتھ کسی سخت چیز سے ٹکراتے ہیں۔ہم میں سے اکثر لوگ میز پر بیٹھے ہوئے اس پر انگلیاں مارتے ہیں ، یاکسی اور طرح سے انگلیوں کو سخت چیز سے مارتے ہیں۔ اس سے ناخن کو جو تکلیف پہنچتی ہے یہ سفید نشان اس کا نتیجہ ہوتے ہیں۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).