روبینہ خان اور ان کے بیٹے نے خود کشی کیوں کی؟


’اس خاتون نے اپنے 10 سالہ بچے کے کان میں سرگوشی کی، پھر دونوں ٹرین کے راستے میں ٹریک پر لیٹ گئے اور۔۔۔‘ ایسا واقعہ جسے جان کر ہر شخص کی آنکھیں نم ہوجائیں

 برطانیہ میں ایک پاکستانی نژاد خاتون کی 10سالہ بچے سمیت خودکشی کا ایسا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے کہ سن کر ہر شخص کی آنکھیں نم ہو جائیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق برطانوی شہر سلوف (Slough)کی 46سالہ روبینہ خان اپنے 10سالہ بیٹے عمار کے ہمراہ ریلوے سٹیشن پر گئی اور جب ٹرین آتی دکھائی دی تو اس نے جھک کر اپنے بیٹے کے کان میں کوئی سرگوشی کی اور پھر دونوں آگے بڑھ کر ٹریک پر آ گئے اور ہائی سپیڈ ٹرین نے دونوں کے پرخچے اڑا دیئے۔

ٹرین کے ڈرائیور ڈیوڈ کیمپ بیل کنڈر نے واقعے کی تفتیش کرنے والوں کو بتایا ہے کہ ”میں خاتون کو جھک کر اپنے بیٹے کے کان میں کوئی بات کرتے ہوئے دیکھ رہا تھا۔ بچے نے سکول کی یونیفارم پہن رکھی تھی، جیسے ہی ٹرین قریب آئی وہ دونوں ٹریک پر آ گئے۔“ روبینہ کے بھائی ظاہر خان نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ”واقعے سے 30منٹ پہلے میری بہن اور بھانجا مجھے ملے تھے، میری حیران تھا کیونکہ میری بہن اس طرح کبھی شہر میں نہیں نکلی تھی۔ میرے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ وہ لندن میں اپنے دندان ساز کے پاس جا رہی ہے اور عمار کی سکول سے چھٹی ہے اس لیے وہ بھی ساتھ جا رہا ہے۔میرے بہنوئی جہانگیر خان نے آدھ گھنٹے بعد مجھے فون کیا اور روبینہ کے گھر سے غائب ہونے پر کچھ پریشانی کا اظہار کیا جس پر ہم دونوں ریلوے سٹیشن پر گئے، تب تک حادثہ ہو چکا تھا اور وہاں پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔“واضح رہے کہ جہانگیر اور روبینہ کی 22سال قبل شادی ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ہیں۔ تاحال روبینہ کی خودکشی کا محرک سامنے نہیں آ سکا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).