لوگ مجھے پاکستان کا سب سے بڑا رن مرید کہتے ہیں، اصل میں ایسا نہیں ہے؛ وائرل ویڈیو کلپ والے شخص کا انٹرویو


پاکستان کے سب سے بڑے ”رن مرید“ کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچا رکھی ہے اور اس کی حقیقت کیا ہے، یہ بھی پاکستانیوں کو معلوم ہو چکا ہے لیکن یہ ویڈیو جب محمد علی کی بیوی نے دیکھی تو اس کا کیا ردعمل تھا؟ ایسی بات بتا دی ہے کہ آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔

محمد علی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ویڈیو میں پانچ لاکھ روپے کمیٹی نکلنے اور بیوی کو مری کی سیر کروانے والی بات کی تھی اور جب میری بیوی نے ویڈیو میں یہ بات سنی تو بہت ناراض ہوئی اور جھگڑنے لگی کہ آپ تو مجھے کبھی لاہور نہیں لے کر گئے تو مری کیسے لے گئے۔

میرے بہنوئی نے فون کر کے میرے ابو اور امی کو بولا تو انہوں نے بھی مجھے بہت گالیاں نکالیں اور کہا کہ یہ کیا کر رہے ہو جس پر میں نے کہا کہ یہ ایک مزاحیہ ویڈیو ہے اور میں نے اداکاری کی ہے۔ محمد علی نے مزید کہا کہ میں اپنی بیوی کو بس یہی پیغام دینا چاہتا ہوں کہ میرے والدین کی خدمت کرے اور مجھے اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں چاہئے۔ والدین سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہوتی، وہ قیمتی سرمایہ ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں محمد علی نے کہا کہ میں عملی زندگی میں رن مرید ہوں اور نہ ہی بننا چاہتا ہوں، میرے تین بیٹے ہیں اور اپنے والدین اور بیوی کیساتھ ہنسی خوشی زندگی گزار رہا ہوں، ویڈیو آنے کے بعد بیوی کی تو کوئی پریشانی نہیں البتہ والدین کی پریشانی ہے کیونکہ انہوں نے بہت ڈانٹ پلائی ہے۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں