ہم 32000 فٹ کی بلندی پر ہیں، جہاز کی ونڈ سکرین ٹوٹ چکی ہے


چین کے مسافر بردار طیارے کی دورانِ پرواز 32 ہزار فٹ بلندی پر ونڈ اسکرین ٹوٹنے کے باعث جہاز کو پائلٹ نے مہارت کے ساتھ زمین پر اتار لیا۔

 32 ہزار فٹ کی بلندی پر مسافر طیارے کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی فضائی کمپنی کے ایئر بس طیارے کی ونڈ اسکرین دھماکے سے پھٹ گئی جس کے باعث معاون پائلٹ کاک پٹ سے باہر کی جانب کھنچا چلا جا رہا تھا ۔ طیارہ تیزی سے 24 ہزار فٹ نیچے کی جانب آنے لگاجبکہ انتہائی شور کی وجہ سے کنٹرول ٹاور کی آواز بھی سنائی نہیں دے رہی تھی اس دوران پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کروادی۔

 32 ہزار فٹ کی بلندی پر مسافر طیارے کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی

طیارے میں 119 افراد سوار تھے جو پائلٹ کی حاضر دماغی اور مہارت کے باعث محفوظ رہے تاہم معاون پائیلٹ کو ونڈ اسکرین کے ٹکڑے لگنے سے معمولی زخم آئے ہیں جبکہ 17 مسافروں کا طبی معائنہ بھی کیا گیا جس میں سے کسی کو بھی غیر معمولی چوٹیں نہیں آئی ہیں۔

بحفاظت لینڈنگ کرانے پر سوشل میڈیا پر طیارے کے پائلٹ کی تعریف کی جا رہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).