پاناما لیکس الزامات کی تحقیقات کے لئے چیف جسٹس کو خط لکھوں گا: نواز شریف


\"nawazوزیراعظم نواز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ پاناما لیکس کے لازامات کی تحقیقات کے لئے چیف جسٹس کو خط لکھ رہے ہیں تاکہ عدالت عظمی ٰ ایک اعلیٰ سطحی کمیشن قائم کرے جو اس معاملے کی غیر جانبدار تﷺیقات کرے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ اگر الزامات ثابت نہ ہوئے تو کیا پراپیگنڈہ کرنے والے قوم سے معافی مانگیں گے؟

وزیراعظم نواز شریف نے جذباتی لہجے میں کہا کہ وطن کی مٹی سے مجھے عشق ہے۔ عوام نے اعتماد کر کے تیسری مرتبہ وزیراعظم بنایا۔ سیاست میں قدم رکھے کم و بیش مجھے 30 برس ہو چکے ہیں جب مجھے پاکستان سے جلا وطن کیا گیا وہ سب سے تکلیف دہ وقت تھا۔ انہوں نے کہا میری ذات پر کسی قسم کا الزام نہیں اقتدار کی ہوس میں ملک کو غیرمستحکم کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ میں خود کو اور اپنے پورے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں۔ ہمارے تمام اثاثوں کی تفصیل انکم ٹیکس کے گوشواروں کی صورت میں موجود ہیں۔ اس وقت سے ٹیکس دے رہے ہیں جب کچھ لوگوں کو ٹیکس کے ہجے بھی نہیں آتے تھے۔ جھوٹ کو ووٹ کی طاقت سے شکست دی اور پاناما لیکس الزامات پر مشرف دور میں بھی تحقیقات ہو چکی ہیں اگر پاناما لیکس کا الزام سچ ثابت ہوا تو گھر چلا جاؤں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا میڈیا کے نمائندوں اور دوستوں سے درخواست ہے کہ کوئی بھی الزام نشر کرنے سے پہلے اس کی جانچ کریں۔ ابھی تو کمیشن قائم نہیں ہوا لیکن کچھ لوگوں نے اپنی عدالت لگا کر فیصلہ بھی سُنا دیا۔ کیا الزام لگانے والے خود اپنے لیے ایسا انصاف پسند کریں گے؟  وزیر اعظم کا کہنا تھا جب ہمیں جلا وطن کیا گیا، تو کسی نے عدالت کا دروازہ کیوں نہیں کھٹکھٹایا گیا۔ فوجی آمر کے پیچھے وزارت عظمیٰ کا پروانہ پکڑ کر کون کھڑا تھا؟ ہم سے پائی پائی کا حساب لیا گیا اور آئندہ بھی حساب دیں گے۔ ہماری حکومت کرپشن کے خاتمے پر یقین رکھتی ہے۔ پاناما لیکس پر تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے تیار ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے خظاب میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے آج قانون کی بالادستی کا راگ الاپ رہے ہیں۔ کنٹینر پر استعمال کی گئی بازاری زبان کے عوام گواہ ہیں ۔ دھرنے کے دوران ملک کو جو اربوں اور کھربوں کا نقصان ہوا اس کا حساب کون دے گا؟۔ کیا الزام لگانے والوں نے جرات دکھائی کہ قوم سے معافی مانگیں۔ دکھ ہے قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا گیا جو ناقابل معافی جرم ہے۔ جن لوگوں کا کوئی کاروبار نہیں اور وہ ذاتی ہوائی جہازوں میں پھرتے ہیں، اس کا حساب کون دے گا؟۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کچھ لوگ ملک کو تباہ کرنے کے درپے ہیں لیکن ان لوگوں کو اپنی شکست دیوار پر لکھی نظر آ رہی ہے۔ ہماری حکومت جب اپنے 5 سال پورے کرے گی معاشی ترقی کے ثمرات ہم عوام تک پہنچانے کے قابل ہو چکے ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ایک کمیشن تشکیل دیں اور اس کمیشن کی سفارشات قبول کروں گا۔ الزامات درست ثابت ہوئے تو میں مستعفی ہو جاؤں گا لیکن اگر الزامات ثابت نہ ہوئے تو کیا پراپیگنڈہ کرنے والے معافی مانگیں گے؟۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments