بالی وڈ اداکار عرفان خان کی دو ماہ بعد ٹوئٹر پر واپسی


بالی وڈ اداکار عرفان خان کی بدھ کو تقریباً دو ماہ کے بعد ٹوئٹر پر واپسی ہوئی ہے۔

مارچ میں عرفان خان نے بتایا تھا کہ وہ نیورونڈوکرائن ٹیومر نامی بیماری میں مبتلا ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عرفان خان کا برطانیہ میں علاج جاری ہے۔

اس بار عرفان خان نے اپنی آنے والی فلم کے بارے میں ٹویٹ کی ہے۔ ان کی یہ نئی فلم 10 اگست کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

بالی وڈ اداکار عرفان خان نیورونڈوکرائن ٹیومر کا شکار

بالی وڈ کے اداکار عرفان خان کو کیا ہوا؟

عرفان خان اب تک سلم ڈاگ ملینیئر، لائف آف پائی، جوریسک ورلڈ اور دی ایمزنگ سپائڈرمین جیسی 100 سے زائد ہالی وڈ اور بالی وڈ فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

https://twitter.com/irrfank/status/996738235350048768

ان کے مداح انھیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر دیکھ کر کافی خوش ہیں۔

بہت سی معروف بالی وڈ فلموں میں کام کرنے والے عرفان خان کا ان کے مداحوں نے ٹوئٹر پر خیرمقدم کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

نیورونڈوکرائن ٹیومر ایک ایسی بیماری ہے جو انسانی جسم میں ان خلیوں کو متاثر کرتی ہے جو خون کے بہاؤ میں ہارمونز خارج کرتے ہیں۔

عرفان خان نے چھ مارچ کو ٹویٹ کیا تھا کہ انہیں ایک نایاب بیماری لاحق ہو گئی ہے تاہم اس وقت انھوں نے اس سے زیادہ کچھ نہیں بتایا تھا۔

انھوں نے سنہ 2013 میں ہی کانز فلم فیسٹیول کے دوران اپنی فلم ‘لنچ باکس’ کے لیے عوامی پسندیدگی کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ یہ وہ واحد انڈین فلم تھی جسے اُس برس لندن فلم فیسٹیول کے مقابلے کے لیے بھی چنا گیا تھا۔

اس کے علاوہ سنہ 2013 میں ہی انھوں نے قومی فلم ایوارڈ حاصل کیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32287 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp