انڈونیشیا کو 50 ہزار ٹن کینو برآمد کرنے کا معاہدہ


\"kino\"انڈو نیشیا اور پاکستان کے درمیان کینو کی برآمدات کا 4 سالہ معاہدہ 2016 میں ختم ہو رہا تھا تاہم اس سے قبل انڈونیشیا کی کورٹین ٹیم نے پاکستان کے مختلف باغات کا دورہ کیا اور کینوں کی برآمدات کا معاہدہ برقرار رکھا۔ ذرائع کے مطابق رواں سیزن میں پاکستان سے 50 ہزار ٹن کینو انڈونیشیا برآمد کیے جائیں گے جبکہ کینو کی پہلی کھیپ دسمبر 2015 میں انڈونیشیا پہنچ چکی ہے۔ دونوں مملک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے سبب کینو کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا اور گذشتہ سیزن میں 2 کروڑ 30 لاکھ مالیت کے کینو انڈو نیشیا برآمد کیے گئے۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔