نگراں وزیراعظم کے نام  پر اہم پیش رفت


 

نگراں وزیراعظم کے نام کے اعلان کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے تحت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان کل ملاقات طے پا گئی ہے۔ خورشید شاہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے معاملے پر کل وزیراعظم سے ملاقات کروں گا۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ملاقات میں نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات میں اتفاق ہونے پر نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کیا جائے گا اور کسی نام پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں ایک دو روزمزید لگ سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ موجودہ حکومت کی 31 مئی 2018 کو ختم ہو جائے گی جس کے بعد نگراں حکومت آئندہ انتخابات تک اپنی ذمہ داریاں سنھالے گی۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں