سعودی ولی عہد کے بارے میں افواہیں دم توڑ گئیں: تازہ تصویر جاری


سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے منظرعام پر نہ ہونے سے متعلق افواہیں دم توڑ گئیں، سعودی پریس ایجنسی نے شہزادے کی تازہ تصویر جاری کر دی۔

سعودی جریدے کے مطابق تصویر میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، مصر کےصدر، بحرین کےشاہ اور یواےای کے ولی عہد ہیں۔ جریدے کا کہنا ہے کہ مصری صدرعبدالفتاح السیسی نے تینوں رہنماؤں کو دعوت پر مدعو کیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کچھ روز سے منظرِ عام سے غائب ہیں، اس کی وجہ سے بعض اخبارات نے ان کی صحت سے متعلق خدشات ظاہر کیے تھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق 21 اپریل کو ریاض کے شاہی محل کے باہر فائرنگ کے واقعے کے بعد سے شہزادہ محمد منظرعام پر نہیں آئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).