لالو پرشاد کے بیٹے اور ایشوریہ رائے کا سائیکل پہ ہنی مون


ایشوریہ اور تیج پرتاب کا سائیکل پر رومانس

بھارتی ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ کی اپنی دلہنیا ایشوریہ رائےکے ساتھ سائیکل پر رومانس کی تصویر منظر عام پر آگئی۔12 مئی کو انجام پانے والی شادی کے بعدان کی یہ پہلی پوسٹ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نو بیاہتا جوڑے نے شادی کے بعد اپنی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہے جس میں تیج پرتاپ اور ان کی اہلیہ ایشوریہ سائیکل پر سوار ایک دوسرے کو عشقیہ نظروں سے دیکھتے نظر آرہے ہیں۔

یہ تصویر تیج پرتاپ کی سرکاری رہائش گاہ کی سڑک پر لی گئی ہے۔ انسٹاگرام پر اس تصویر کو انتہائی خوبصورت اور بالی وڈ فلموں کی طرح رومانٹک قرار دیا جارہا ہے۔۔

تیج پرتاپ کے انسٹاگرام پر تقریبابیس ہزار فالوورز ہیں جنہوں نے تصویر دیکھتے ہی نئے جوڑے کو نیک تمناؤں کے ساتھ مبارک باد کے کمنٹ لکھے۔

کچھ دن قبل ہونے بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی شادی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے رہے مگر اب اس تصویر نے بھی کافی لوگوں کی توجہ اپنی طرف مرکوز کر لی۔

بہار کے سابق وزیر صحت تیج پرتاپ یادو کی راشٹریہ جنتا دل کے سینئر رہنما چندریکا رائے کی بیٹی ایشوریا رائے سے رواں سال 18 اپریل کو دونوں کی منگنی انجام پائی تھی جس کے بعد 12 مئی کو دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

اس شادی کو شاندار اور یادگار بنانے کے لئے راشٹریہ جنتا دل کے اراکین نے خوب جتن کئے۔انہوں نے ایک بل بورڈ پر جوڑے کو دیوتاشیوااور دیوتی پاروتیکے روپ میں دکھایا۔

ایشوریہ اور تیج پرتاب کا سائیکل پر رومانس

ادی کے انتظامات میں 7 ہزار مہمانوں کے لئے 100 پکوان تیار کئے گئے، بارات میں 50 گھوڑے شامل کئے گئے اس کے علاوہ مہمانوں کو ٹہرانے کے لئے پٹنہ کے بڑے بڑے ہوٹلوں میں 85 کمروں کی بکنگ کروائی گئی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).