تحریک انصاف نے حکومت کے پہلے 100 دن کا پلان تیار کرلیا


تحریک انصاف نے مختلف شعبوں کے ماہرین کی مدد سے اپنی ممکنہ حکومت کے پہلے 100 دن کا پلان تیارکرلیا ہے۔

تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات میں ممکنہ کامیابی اور حکومت کے پہلے 100 دن کا پلان تیار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف شعبوں کے ماہرین کی مدد سے تیار کیا گیا پلان آئندہ ہفتے اسلام آباد میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان جاری کریں گے۔

پلان میں معیشت کی بحالی، خارجہ محاذ پر تعلقات کے حوالے عملدرآمد کا لائحہ عمل، تعلیم صحت، روزگار، نواجوانوں اور خواتین سے متعلق عملی پالیسیوں کا اعلان ہوگا۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں