امریکی شہر ٹیکساس کے سکول میں فائرنگ، ’متعدد بچے زخمی‘


امریکی ریاست ٹیکساس میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہائی سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں متعدد بچے زحمی ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ سینا فے ہائی سکول میں ہوا۔ سکول حکام کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

سکول حکام نے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ فائرنگ کرنے والا سکول ہی کا طالب علم ہے یا نہیں۔

امریکہ: فلوریڈا کے سکول میں فائرنگ سے 17 ہلاک

’اب بہت ہو گیا، لوگوں کی حفاظت کرو بندوقوں کی نہیں‘

دوسری جانب پولیس نے اس واقعے میں کسی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔

پولیس نے سکول کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ نیوز کے ہیلی کاپٹروں نے دکھایا ہے کہ سکول کے طلبہ مسلح پولیس اہلکاروں کے سامنے اپنے بیگ خالی کر رہے ہیں۔

سکول میں بم ڈسپوزل سکواڈ کے علاوہ فضائی ایمبولینس بھی پہنچ چکی ہے۔

ہیرس کاؤنٹی کے شیرف سکول میں موجود ہیں اور انھوں نے ٹویٹ کی ہے کہ پولیس اہلکار کئی زخمیوں کی مدد کر رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32473 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp