امریکی فوجی کی اہلیہ نے تعلقات چھپانے کے لیے بچہ فروخت کر دیا؛ شوہر کو موت کی اطلاع دی


’پیدائش کے دوران ہمارے بیٹے کی موت ہوگئی‘ بیرون ملک تعینات فوجی کو بیگم کا پیغام لیکن دراصل اس نے بیٹے کو بیچ دیا تھا، یہ کیوں کیا؟ وجہ ایسی شرمناک ترین کہ کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا

 جنوبی کوریا میں تعینات ایک امریکی فوجی کو اس کی بیوی نے خط لکھ کر یہ افسوسناک خبر دی کہ دوران زچگی ان کے بچے کی موت واقع ہو گئی ہے۔ نومولود بیٹے کی موت کی خبر سن کر 24سالہ سٹیون گارشا نامی یہ فوجی شدید صدمے سے دوچار ہو گیا لیکن ایک ماہ بعد ہی اس پر ایسی حقیقت کھلی کہ پیروں تلے زمین نکل گئی۔ میل آن لائن کے مطابق درحقیقت بچے کی موت واقع نہیں ہوئی تھی بلکہ سٹیون کی بیوی میرینا گارشا نے بچہ ایک بے اولاد جوڑے کو فروخت کر دیا تھا اور اس کی وجہ بھی سٹیون کے لیے انتہائی تکلیف دہ تھی۔

رپورٹ کے مطابق میرینا کے بچہ فروخت کرنے کی وجہ یہ تھی کہ اس بچے کا باپ سٹیون نہیں بلکہ کوئی اور مرد تھا جس کے ساتھ سٹیون کی غیرموجودگی میں میرینا نے تعلقات استوار کر رکھے تھے۔ چنانچہ اس نے اپنا جرم چھپانے کے لیے بچہ ہی فروخت کر دیا۔ سٹیون کو جب جنوبی کوریا سے واپس آنے پر حقیقت کا علم ہوا تو اس نے 31سالہ میریناکے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔عدالت نے میرینا کو دھوکہ دہی اور بچہ فروخت کرنے کا مجرم قرار دے دیا ہے اور اسے آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی۔ سٹیون کا کہنا تھا کہ ”میرینا نے بچہ اپنی دوست لیزلی اور اس کے شوہر الیکس ہرنینڈز کو فروخت کیا۔ وہ صرف اپنے گناہ پر پردہ ڈالنا چاہتی تھی اور کسی بھی طرح اس بچے سے چھٹکارہ پانا چاہتی تھی۔ اس نے بچے کی پیدائش کے فوری بعد لیزلی اور اس کے شوہر الیکس کو بلایا اور بچے کی پیدائش انہی کے ناموں سے رجسٹرڈ کروا دی تھی۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).