امریکہ میں پہاڑی شیر نے سائیکل سوار مار ڈالا


امریکی جنگلی حیات کے حکام نے خبر دی ہے کہ ریاست واشنگٹن میں ایک پہاڑی شیر (cougar) نے ایک سائیکل سوار کو ہلاک اور دوسرے کو شدید زخمی کر دیا ہے۔

یہ واقعہ سیئٹل شہر سے 50 کلومیٹر دور نارتھ بینڈ کے علاقے میں پیش آیا۔ زخمی ہونے والے شخص نے اپنے موبائل فون کے ذریعے مدد کے لیے رابطہ کیا۔

کنگ کاؤنٹی کے شیرف کے ترجمان سارجنٹ رائن ایبٹ نے کہا کہ اس کے ساتھی سائیکل سوار کو شیر گھسیٹ کر اپنے غار میں لے گیا تھا۔

اس بارے میں مزید پڑھیے

انڈیا کی آدم خور شیرنی کو مار دیا گیا

جنگلی حیات کے حکام نے کہا ہے کہ یہ واشنگٹن ریاست میں گذشتہ سو برس میں دوسرا واقعہ ہے کہ کسی پہاڑی شیر نے کسی انسان کو ہلاک کیا ہو۔

حملے کے کئی گھنٹوں کے بعد شکاری کتوں کی مدد سے حملہ آور جانور کا سراغ لگا کر اسے ہلاک کر دیا گیا۔

پہاڑی شیر دنیا میں بلی کی نسل کا چوتھا سب سے بڑا درندہ ہے، لیکن یہ انسانوں پر شاذ و نادر ہی حملہ کرتا ہے۔

تاہم حکام کے مطابق حالیہ برسوں میں اس کے انسانوں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32296 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp